19 مارچ، 2024، 11:36 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85422501
T T
0 Persons

لیبلز

شمالی غزہ میں جلد ہی بھکمری، شدید انسانی المیہ، اقوام متحدہ

تہران-ارنا- اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں پیر کے روز خبردار کیا ہے کہ غزہ کی آدھی آبادی، بے حد بحرانی بھکمری کا سامنا کر رہے ہيں اور خدشہ ہے کہ اگر فوری طور پر حالات نہ بدلے تو مئ کے مہینے تک شمالی غزہ میں بے حد بھیانک بھکمری پھیل جائے گی۔

اس سے قبل فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA)  نے بھی بتایا تھا کہ غزہ کی پٹی میں دو سال سے کم عمر کے ہر تین بچوں میں سے ایک غذائی قلت کا شکار ہے۔

الجزیرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، UNRWA نے غزہ کی پٹی میں تباہ کن انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہوشیار کیا ہے کہ غزہ کے بچوں میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی  ہے اور علاقے پر قحط کا سایہ ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے حال ہی میں ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 10 لاکھ  700 ہزار بے گھر افراد ہیں، جنہیں زندہ رہنے کے لیے بنیادی وسائل کی کمی، قحط اورجارحانہ اقدامات کا سامنا ہے جبکہ شمالی غزہ میں پاؤڈر دودھ کی کمی کے باعث ہزاروں بچوں کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .